ایس ایس سی پرچوں کے افشاء میں بنڈی سنجے کلیدی ملزم : ہریش راؤ

   

پرشانت کی دو گھنٹوں میں تلنگانہ بی جے پی کے صدر سے 142 مرتبہ فون پر بات چیت
حیدرآباد ۔ 5 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر صحت و فینانس ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ دسویں جماعت کے سوالیہ پرچہ افشاء کے معاملے میں تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے پکڑے گئے ہوئے چور ہے ۔ پیپر افشاء کے پیچھے بی جے پی کا سرگرم کارکن اور بنڈی سنجے کا کٹر حامی ہے ۔ پیپر افشاء میں گرفتار پرشانت بی جے پی کا رکن نہیں ہے تو اس کی رہائی کے لیے کیوں احتجاج کیا گیا ۔ بنڈی سنجے سے استفسار کیا ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ بی جے پی کے قائدین کو تعلیم کی قدرکا احساس نہیں ہے ۔ بی جے پی پارٹی میں بہت کم تعلیم یافتہ لوگ ہیں ۔ ریاست سے مرکز تک بیشتر قائدین نقلی سرٹیفیکٹس رکھتے ہیں ۔ پیپر افشاء کے کلیدی ملزم بنڈی سنجے ہیں ۔ دسویں جماعت کے دو پرچے جو افشاء ہوئے ہیں ان میں تلنگانہ بی جے پی صدر کا ہاتھ ہے یہ سب پر عیاں ہوچکا ہے ۔ تانڈور میں پیپر افشاء کے پیچھے جس ٹیچر کا ہاتھ ہے وہ بی جے پی ٹیچرس تنظیم کا قائد ہے ۔ کل ورنگل میں گرفتار ہونے والا پرشانت بی جے پی کا سرگرم کارکن ہے ۔ ہریش راؤ نے تلنگانہ بی جے پی صدر سے استفسار کیا پیپر افشاء کا ملزم پرشانت نے دو گھنٹے میں 142 مرتبہ ان سے ٹیلی فون پر کیوں بات چیت کی ۔ کیا پرشانت نے بنڈی سنجے کو پیپر نہیں روانہ کیا ۔ کیا پرشانت کا بی جے پی سے تعلق ہے یا نہیں ۔ کیا آپ کی تائید و حمایت پر دوسروں کو یہ پرچہ سوالیہ روانہ نہیں کیا گیا ۔ پیپر افشاء کے خلاف بی جے پی نے حکومت کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے یا نہیں ۔ ہندی امتحان جاری رہنے کے دوران پرشانت نے تمہیں بنڈی سنجے کو کیوں پیپر روانہ کیا ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ سیاسی مفاد پرستی کے لیے بی جے پی طلبہ کی زندگیوں سے کھلواڑ کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گجرات میں 16 مرتبہ پیپرس لیک پر وزیراعظم خاموش ہیں مگر تلنگانہ میں چیف منسٹر کے سی آر کے پاس یہ سب کچھ نہیں چلے گا ۔ ارکان اسمبلی خریدی کے معاملے میں رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے بی جے پی کے قائدین اب پیپر افشاء میں بھی پکڑے گئے ہیں ۔ طلبہ کے مستقبل سے کھلواڑ کرنے والوں کو حکومت برداشت نہیں کرے گی ۔۔ ن