ایس ایس سی گریڈ کم آنے پر طالب علم کی خودکشی

   

حیدرآباد : ایس ایس سی کے نتائج میں کم گریڈ حاصل کرنے سے دلبرداشتہ طالب علم نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ عنبرپیٹ پولیس کے بموجب 17 سالہ شیوا کمار ساکن نیو پریم نگر عنبر پیٹ نے دسویں جماعت میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد حکومت کی جانب سے اعلان کئے گئے نتائج میں کم گریڈ حاصل کیا جس سے وہ دلبرداشتہ ہوکر اپنے گھر میں پھانسی لے لی۔ شیو کمار کے والد شیکھر نے اُسے پھانسی پر لٹکا ہوا دیکھ کر نیچے اُتارا اور دواخانہ منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔ پولیس عنبرپیٹ نے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا۔