حیدرآباد ۔ 20 ڈسمبر (سیاست نیوز) محکمہ اسکولی تعلیم سے مارچ 2026ء میں منعقد ہونے والے ایس ایس سی امتحانات کیلئے جاری کئے جانے والے ہال ٹکٹس پر کوئیک رسپانس (کیو آر) کوڈس پرنٹ کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ اس اقدام کا مقصد دسویں جماعت کے طلبہ کو ان کے امتحانی مراکز کا پتہ آسانی سے معلوم کرنے میں مدد کرنا ہے۔ کیو آر کوڈ میں امتحانی مرکز کی تفصیلات ہوں گی۔ اسمارٹ فون سے کوڈ کو اسکین کرکے طلبہ ان کے امتحانی مرکز کی نشاندہی کرسکتے ہیں، فاصلہ معلوم کرسکتے ہیں اور امتحانی مرکز پر پہنچنے کیلئے درکار وقت کا اندازہ کرسکتے ہیں۔ تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن سے انٹر امتحانات مارچ 2025ء میں شروع کی گئی یہ پہل طلبہ کیلئے فائدہ مند تھی۔ خاص طور پر حیدرآباد میں جہاں کالج کے مقامات کی نشاندہی کرنا مشکل ہوتا ہے۔ ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ ہم دسویں جماعت کے ہال ٹکٹس پر کیو آر کوڈس پرنٹ کرنے پر غور کررہے ہیں اور اس سلسلہ میں کام شروع ہوچکا ہے ‘۔A
