سوہا کی فیملی ساحلی کرناٹک سے تعلق رکھتی ہے
ممبئی۔ ایک لڑکی طالب علم سوہا معظم ارمار برائے انجمن اسلام کے جمیلہ حاجی عبدالحق کالج آف ہوم سائنس نے بی ایس سی ہوم سائنس میں ٹاپ سائنس میں ایس این ڈی ٹی ویمنس یونیورسٹی میں پہلے رینک حاصل کیاہے۔
سوہا بہترین تعلیمی مظاہرے کے ساتھ سوہا نے پانچ میڈلس بشمول دو گولڈ میڈل حاصل کئے ہیں۔
یونیورسٹی میں ٹاپ کرنے کے بعد سوہا جو ایک قرآن کی حافظہ ہیں نے ممبئی یونیورسٹی کے نرملا نکتین میں ایم ایس سی میں داخل لیاہے جہاں پر وہ فوڈ پراسسنگ اور پریزور ویشن ٹکنالوجی کی پڑھائی کریں گے۔
پرائمری ایجوکیشن
سوہا نے اپنی ابتدائی تعلیم انٹرنیشنل انگلش ہائی اسکول ڈوک یارڈ روڈ ممبئی میں پوری کی تھی۔ ابتدائی تعلیم کے دوران انہوں نے مقدس قرآن کا حفظ شروع کیاتھا اور اسی وقت وہ چھٹویں جماعت میں تھیں جب انہوں نے حفظ قرآن تکمیل کیا۔
انہوں نے ایس ایس سی میں 88فیصد نشانات حاصل کئے جبکہ اعلی تعلیم میں 77فیصد نشانات لینے میں کامیاب رہے ہیں۔اپنے تعلیم کے دوران سوہا مسلسل مختلف غیر نصابی سرگرمیوں کا حصہ بھی بنی رہی ہیں
فیملی کا پس منظر
سوہا کی فیملی کا تعلق کرناٹک کے ساحلی علاقے سے ہے۔ ان کے والد ایک بزنس مین اور والدہ ہاوز وائف ہیں۔ دونوں والدین تعلیمی یافتہ ہیں۔ ان کی ”دین“ میں دلچسپی کی وجہہ سے ہی بچن میں ہی سوہا نے قرآن شریف حفظ کرلیاتھا۔
لڑکیوں کی تعلیم کے لئے سوہا ایک مثال ہیں۔ سوہا نے کہاکہ ”آج کے دور میں لڑکیوں کا تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے۔
مذہبی شناخت‘ اقدار او رثقافت کی حفاظت کے لئے اسکولی تعلیم کے ساتھ مذہبی تعلیم حاصل کرنا ضروری ہے“