ایس ای بی ائی نے این ڈی ٹی و ی کے رائے کو دوسالوں تک مارکٹ میں آنے سے روک دیا‘ اورکہاکہ وہ پیچھے ہٹ جائیں

   

اپنے ایک آرڈر میں ایس ای بی ائی نے کہاکہ این ڈی ٹی وی کے شیئرس منتقل کرنے سے متعلق ایک معاملے میں وہ”سکیورٹیز مارکٹ کی صنعتوں کے اصولوں میں شفافیت اور صفائی ثابت کرنے میں ”ناکام ہوگئی ہیں

نئی دہلی۔دی سکیورٹی اینڈ ایکسینج بورڈ آف انڈیا(ایس بی ائی) نے جمعہ کے روز نیودہلی ٹیلی ویثرن لمیٹڈ (این ڈی ٹی وی) چیرمن پرانو رائے او ر مینجنگ ڈائرکٹر رادھیکا رائے کو سکیورٹی مارکٹ سے دوسال تک دورکردیاہے اور انہیں کمپنی میں اہم انتظامی عہدے رکھنے سے بھی دوسالوں تک محدودکردیا ہے۔

اپنے ایک آرڈر میں ایس ای بی ائی نے کہاکہ این ڈی ٹی وی کے شیئرس منتقل کرنے سے متعلق ایک معاملے میں وہ”سکیورٹیز مارکٹ کی صنعتوں کے اصولوں میں شفافیت اور صفائی ثابت کرنے میں ”ناکام ہوگئی ہیں۔

مذکورہ دونوں رائے جو این ڈی ٹی وی میں بڑے شیئر ہولڈرس ہیں کو فوری اثر کے ساتھ ان احکامات کی پابجائی کرنے ہے جس میں انہیں عہدوں سے ہٹنے کے لئے کہاگیاہے۔

احکامات میں کہاگیا ہے کہ ”لون معاہدات کے استعمال کاطریقے این ڈی ٹی وی کے تیس فیصد شیئر کو دھوکہ دہی کے ذریعہ وشواپردھان کمرشنل پرائیوٹ لمیٹیڈ(وی سی پی ایل) سے این ڈی ٹی و ی بورڈ اور اس کے شیئر ہولڈرس کی جانکاری کے بغیر منتقل کرنے کے لئے استعمال کیاگیاہے۔

یہ کہاجاسکتا ہے کہ نوٹسوں کی کاروائی (پرانورائے‘ رادھیکا رائے اور ان کی کمپنی آر آر پی آرہولڈنگ پرائیوٹ لمیٹیڈ) نے قانون4(1)برائے پی ایف یو ٹی پی قانون کی خلاف ورزی کی ہے‘ جس میں نامناسب کاروبار کیاگیاہے“۔

جمعہ کی شب رادھیکا او رپرانو رائے کی جانب سے جار ی کئے گئے بیان میں کہاگیا ہے کہ ایس ای بی ائی کے احکامات ”غلط جانکاری اور ایک انتہائی غیرمعمولی اور خطرناک ڈائرکشن کی وجہہ ہیں“۔

بیان میں کہاگیاہے کہ ”سی ای بی ائی کے احکامات مسلئے پر ہوئی اختتام پذیر بات پر نہیں جس کا وجہہ بتاؤ نوٹس میں ذکر تک نہیں کیاگیا ہے“۔

انہو ں نے کہاکہ وہ اگلے کچھ دنوں میں فوری طور سے قانونی کاروائی کریں گے۔ اگلے د وسالوں کے لئے مذکورہ مارکٹ ریگولیٹرس نے پرانو رائے‘ رادھیکا رائے اور آر آر پی آر ہولڈنگ کو سکیورٹی مارکٹ میں کام کرنے پر روک لگادی ہے

اور انہیں سکیورٹی میں کاروبار کرنے‘اور راست یا بالراست خرید وفروخت کرنے سے بھی منع کیاہے۔

اس میں یہ بھی کہاگیاہے کہ ماباقی چیزوں جس میں یونٹس‘ بیما کے فنڈس پر بھی امتناعات عائد رہیں گے۔

ایس ای بی ائی نے ہولڈنگ کے ڈائرکٹر کا موقف اور کمپنی میں اہم انتظامیہ اہل کار سے بھی ایک سال کے لئے ہٹادیاہے۔