ایس بی آئی میں کلرک کی 6589 آسامیوںکیلئے درخواستیں طلب

   

نئی دہلی7 ۔ اگست (ایجنسیز) اسٹیٹ بینک آف انڈیا (SBI) نے کلرک کی سطح پر بڑی بھرتی کا اعلان کرتے ہوئے 6589 آسامیوں کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں۔ یہ تقرریاں جونیئر ایسوسی ایٹ (کسٹمر سپورٹ و سیلز) کے عہدوں پر کی جائیں گی، جن میں سے 5180 آسامیاں ریگولر اور 1409 بیک لاگ کیٹیگری میں شامل ہیں۔ایس بی آئی نے 6 اگست 2025 کو اس بھرتی کا سرکاری نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس کے مطابق امیدوار 26 اگست 2025 تک بینک کی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ریگولر آسامیاں وہ ہوتی ہیں جو کسی ملازم کے ریٹائر ہو جانے یا تبادلے کی صورت میں خالی ہوتی ہیں۔ یہ عام نوعیت کی بھرتیاں ہوتی ہیں۔جبکہ بیک لاگ آسامیاں وہ ہوتی ہیں جو پچھلے سلیکشن راؤنڈ میں کسی وجہ سے پْر نہیں ہو سکیں۔