ایس بی آئی کی مختلف برانچس میں کورونا کا اثر

   

کسٹمرس سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل
حیدرآباد: کورونا وباء کے نتیجہ میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی برانچس میں کسٹمرس کی خدمت انجام دینے والے فرنٹ لائین اسٹاف اور لون کی فراہمی سے متعلق شعبوں کے ملازمین کے متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اوم پرکاش مشرا چیف جنرل مینجر حیدرآباد سرکل نے کورونا کیسیس پر قابو پانے کے لئے برانچ میں کووڈ قواعد پر سختی سے عمل آوری کی ہدایت دی ہے جس میں سماجی فاصلہ ، سینیٹائزر کا استعمال ، ماسک کا لازمی استعمال اور تھرمل اسکیاننگ شامل ہیں۔ انہوں نے کورونا کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ زائد ملازمین کے کورونا سے متاثر ہونے کی صورت میں ریاست میں بینک کی برانچس میں خدمات پر اثر پڑے گا۔ انہوں نے کسٹمرس سے اپیل کی کہ وہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعہ بینک ٹرانسیکشن کی تکمیل کریں۔ انٹرنیٹ بینکنگ کا زیادہ استعمال کیا جائے۔ انتہائی ضروری صورتحال میں برانچ سے رجوع ہوں۔ ایس بی آئی کے برانچس میں خدمات کے بارے میں معلومات پہنچانے کیلئے عارضی ہیلپ لائین نمبر 040-23466233 جاری کیا گیا ہے ۔