ایس بی آئی میں تقررات کیلئے درخواستوں کی طلبی

   

حیدرآباد۔/29 ستمبر، ( سیاست نیوز) اسٹیٹ بینک آف انڈیا ( ایس بی آئی) ممبئی کے مرکزی دفتر کے مطابق کنٹراکٹ اور ریگولر میعاد پر اسپیشلیٹ کیڈر جائیدادوں پر پر بھرتی کیلئے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔ اسپیشلیٹ کیڈر آفیسر کی جملہ 606 جائیدادوں پر تقررات ہوں گے جن میں ریلیشن شپ منیجر کی 314، ریلیشن منیجر ( ٹیم لیڈر ) 20 ، کسٹمر ریلیشن شپ ایگزیکیٹو 212 ، اینوسمنٹ آفیسر 12، سنٹرل ریسرچ ٹیم ( پراڈکٹ لیڈ سپورٹ ) 4 ، منیجر مارکیٹنگ کی 12، ڈپٹی منیجر مارکیٹنگ کی 26 ، ایگزیکیٹو ( ڈاکومنٹ پریزروشن ) (1)، پوسٹ کے لحاظ سے گریجویشن، پوسٹ گریجویشن، فل ٹائم، ایم بی اے، پی جی ڈی ایم میں کامیابی کے ساتھ تجربہ اور سافٹ اِسکلس لازمی ہے۔ پوسٹ کے لحاظ سے امیدوار کی عمر 23 تا 45 سال کے درمیان ہونی چاہیئے۔ شارٹ لسٹ، انٹرویو، آن لائین ٹسٹ ، انٹراکشن کی میعاد پر انتخاب کیا جائے گا۔ آن لائن درخواست کا آغاز 28-09-2021 سے ہوچکا اور آخری تاریخ 18-10-2021 مقرر ہے۔ ویب سائیٹ
https://bank,sbi/web/carreers
ملاحظہ کریں۔ ع