ایس جے شنکر کی صدر نیپال بدیا دیوی بھنڈاری سے ملاقات

   

Ferty9 Clinic

کھٹمنڈو ۔ 22 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیرخارجہ ہند ایس جے شنکر نے جمعرات کے روز صدر نیپال بدیا دیوی بھنڈاری سے ان کی سرکاری رہائش گاہ پہنچ کر خیرسگالی ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ بدیا دیوی بھنڈاری سے ملاقات کا اعزاز حاصل ہوا جو ان کی سرکاری رہائش گاہ شیتل نواس پہنچ کر ہوئی۔ بعدازاں انہوں نے اپنے نیپالی ہم منصب پردیپ گیاولی سے بھی ملاقات کی جہاں انہوں نے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ خصوصی طور پر دونوں ممالک کے معاشی تعلقات پر بات چیت کی گئی۔ علاوہ ازیں دونوں قائدین نے بین الاقوامی، علاقائی اور دیگر امور پر بھی بات چیت کی۔ نیپال۔ انڈیا پانچویں جوائنٹ کمیشن میٹنگ کا اختتام چہارشنبہ کو ہوا۔