ایس سنجیو ، بھارت ایکتامشن کے صدر نامزد

   

نظام آباد :بھیم آرمی ’’بھارت ایکتا مشن‘‘تلنگانہ ریاستی کمیٹی کے صدر، نائب صدر سجیت راون ،راشٹراپال نے مرکزی کمیٹی کی ہدایت کے مطابق بھیم آرمی کے استحکام اور وسعت دینے کی غرض سے بھارت ایکتا مشن ضلع نظام آباد کے صدر کی حیثیت سے ایس سنجیو کونامزد کیاگیاہے۔ اس کے ضلعی کمیٹی کے دیگر عہدیداران کی بھی نامزدگی عمل میں آئی جس میں ضلعی ورکنگ پریسیڈنٹ لکشمن واگمیرے، نائب صدور روپیش، آر راملو، سائی ناتھ گائیکواڈ، جنرل سکریٹری راج کمار تھامس، سکریٹری سنیتا بائی جوجلے، شریک معتمد جیلانی ، خازن ضمیر خان شامل ہیں۔ بھیم آرمی بھارت ایکتا مشن کے تحت تمام امور کو سماج کے ہر فرد تک پہنچائے گی۔ نو منتخب کمیٹی کے عہدیداران نے اس بات کا عہد کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھانے کی حتی المقدور کوشش کریں گے۔