ایس سی ، ایس ٹی کمیشن کی عدم تشکیل پر حکومت کو ہائی کورٹ کی نوٹس

   

حیدرآباد۔یکم؍ مارچ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں ایس سی، ایس ٹی کمیشن کی عدم تشکیل پر ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی درخواست دائر کی گئی۔ چیف جسٹس اجل بھویاں اور جسٹس این تکارام جی پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے ایس سی ، ایس ٹی کمیشن کی تشکیل میں تاخیر پر حکومت کو نوٹس جاری کی۔ سکندرآباد سے تعلق رکھنے والے گنیش راؤ اور جے شنکر نے درخواست میں کہا کہ گذشتہ دو برسوں سے ایس سی اور ایس ٹی کمیشن غیر کارکرد ہیں۔ عدم تشکیل کے نتیجہ میں کمزور طبقات اپنے مسائل کی نمائندگی سے متعلق پلیٹ فارم سے محروم ہوچکے ہیں۔ عدالت نے حکومت سے وضاحت طلب کرتے ہوئے واضح کیا کہ مفاد عامہ کی درخواست کا بہانہ بناکر کمیشن کی تشکیل میں تاخیر نہ کی جائے۔ر