ایس پی رکن اسمبلی کا متنازعہ بیان

   

لکھنو ۔22 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام)سماجوادی پارٹی(ایس پی) کے کیرانہ اسمبلی حلقے سے ایم ایل اے ناہید حسن اس وقت تنازع میں گھر گئے جب وہ کیمرے پر اپنے علاقے کے غریب افراد سے بی جے پی کے حامی دوکانداروں کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے دیکھے گئے ۔وائرل ایک ویڈیو میں حسن غریب عوام کو یہ کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ بی جے پی کے بڑے کاروباری ان کو یہاں سے بے دخل کر کے اپنی تجارت کو چمکانے کی کوشش کررہے ہیں۔پیر کو اپنے بیان کا دفاع کرتے ہوئے ایم ایل اے نے کہا کہ انہوں نے کچھ بھی غلط نہیں کہا ہے بی جے پی کے حامی بڑے کاروباری انتظامیہ سے مل کر چھوٹے کاروباریوں خواہ وہ کسی بھی مذہب کے ہوں ان کو وہاں سے سازش کے تحت بے دخل کروارہے ہیں۔