ایس پی سربراہ اعظم خاں نفرت انگیز تقریر معاملہ میں خصوصی عدالت سے بری

   

رام پور کے سابق رکن اسمبلی اور سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اعظم خان کو عدالت سے بڑی راحت ملی ہے۔ رام پور کی خصوصی ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے بدھ کو نفرت انگیز تقریر کیس میں اپنا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں بری کر دیا۔ خیال رہے کہ اسی معاملہ میں سزا کے سبب ان کی اسمبلی رکنیت منسوخ کر دی گئی تھی۔اعظم خان کے نفرت انگیز تقریر معاملہ میں بدھ کو رام پور کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی۔ رام پور کی نچلی عدالت نے انہیں اسی معاملے میں تین سال کی سزا سنائی تھی لیکن اب ایم پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت نے انہیں بری کر دیا ہے۔ نچلی عدالت نے گزشتہ سال 27 اکتوبر کو ایس پی لیڈر کے خلاف اپنا فیصلہ سنایا تھا۔