ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کی کورونا رپورٹ منفی ،اہلیہ ڈمپل اور بیٹی کورونا سے متاثر، وزیراعلی یوگی نے فون کرکے پوچھا حال

   

لکھنؤ: اترپردیش اسمبلی الیکشن کی تیاریوں کے درمیان سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو کی فیملی تک کورونا پہنچ گیا ہے۔ حالانکہ خود اکھلیش یادو کی کوویڈ ٹسٹ رپورٹ نیگیٹو آئی ہے۔ بدھ دیر شام اُن کی بیوی ڈمپل او ربیٹی کے متاثر پائے جانے کے بعد اُن کے بھی وائرس کی چپیٹ میں آنے کا شک ظاہر کیا جارہا تھا۔ بتادیں کہ ڈمپل یادو نے ٹوئٹ کرکے خود کے متاثر ہونے کی جانکاری دی تھی۔ ڈمپل نے یہ بھی بتایا تھا کہ وہ مکمل ویکسینیٹیڈ ہیں اور فی الحال کوئی خاص علامات نہیں ہیں۔جانکاری کے مطابق وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کی بیوی ڈمپل یادو اور اُن کی بیٹی کے کورونا پازیٹیو پائے جانے کی اطلاع ملنے پر فون کرکے اُن کا حال احوال پوچھا اور دونوں کے جلد صحتیاب ہونے کی تمنا کی۔ ساتھ ہی ویزراعلیٰ نے اکھلیش یادو سے بھی اُن کی صحت کی جانکاری لی۔