ایس پی سستی سیاست پر اترآئی ہے : بی جے پی

   

دیوریا:18مئی(یواین آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) یوپی کے ترجمان ایس این سنگھ نے آج یہاں سماج وادی پارٹی(ایس پی) پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ اصل مسئلے کی سیاست کو چھوڑ کر گلی کی سیاست پر آمادہ ہے ۔بی جے پی ترجمان نے اتوار کو کہا کہ سماج وادی پارٹی (ایس پی)آنے والے وقت میں سماپت پارٹی ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سماج میں آدمی دو طرح سے بڑے بنتے ہیں۔ ایک ‘سنسکار’ سے اورایک‘اہنکار’(غرور) سے ۔ آج اکھلیش اور ان کی پارٹی کے جتنے لیڈر ہیں وہ غرور کی زبان بول رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ اصل مسئلے کی سیاست چھوڑ کر گلی کی سیاست شروع کردیں۔ ان سے عوام کیا امید کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام سب دیکھ رہے ہیں اور اس کا جواب عوام وقت آنے پر دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ عوام اب جان چکے ہیں کہ سپا محض ایک پریوار کی پارٹی ہے ۔ ایس پی سے عوام کا بھلا نہیں ہونے والا ہے ۔