رہائی کے بعد وہ رام پور جائیں گے
لکھنو۔ سینئر سماج وادی پارٹی (ایس پی) رکن اسمبلی اعظم خان آخر کار جمعہ کی صبح سیتا پور جیل سے 27مہینوں کی قید کے بعد رہا ہوگئے ہیں۔
پرگتی شیل سماج وادی پارٹی لوہیا(پی ایس پی ایل) صدر شیو پال سنگھ یادو جمعہ کی ابتدائی ساعتوں میں اعظم خان کے جیل سے باہر آنے پر استقبال کے لئے سیتا پور روانہ ہوگئے تھے۔ یادو نے ٹوئٹ کیاکہ ”بادلوں کے درمیان ایک نیا سورچ طلوع ہوا ہے“۔
اعظم خان کے وکیل زبیر احمد نے کہاکہ پہلے ہی ہم نے ایک لاکھ روپئے فی کیس کے دو مچکلے پہلے ہی داخل کردئے ہیں اور جمعہ کے روز ایس پی لیڈر کی کسی بھی وقت رہائی عمل میں آسکتی ہے۔
درایں اثناء ذرائع کا کہنا ہے رہائی کے بعد وہ رام پور جائیں گے۔ ایس پی رکن اسمبلی کے ایک ساتھی نے کہاکہ ”جیل کے باہر وہ اپنے زیادہ مداحوں کی موجودگی نہیں چاہتے ہیں اور وہ جیل سے سیدھا رام پور اپنے گھر جائیں گے“۔
ان کی اہلیہ تنزین فاطمہ نے ”بحران کے اس وقت میں ان کی حمایت کرنے اور ان سے ملاقات کرنے والے تمام کا“ شکریہ ادا کیا۔اعظم خان پر کتاب چوری‘بھینس چوری‘ بکری چوری‘ اراضی پرقبضہ‘ غیرمجاز قبضے‘ دھوکہ دہی‘ جعلسازی اور توانائی کی چوری پر مشتمل جملہ 89مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
سپریم کورٹ نے جمعرات کے روز انہیں ضمانت دی‘ جس کا سینئر لیڈر کو بے چینی کیساتھ انتظار تھا۔ ان کے بیٹے عبداللہ اعظم حان نے اپنے والد کی رہائی پر ٹوئٹ کیاکہ وہ ”ایک سورج کی طرف جیل سے باہر ائیں گے اور ظلم کے اندھیروں کو مٹائیں گے“۔