ایس پی نے 159 امیدواروں کی فہرست جاری کی کرہل سے اکھلیش لڑیں گے ،اعظم خان اور عبداللہ اعظم بھی اتریں گے میدان میں

,

   

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی نے اترپردیش اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے 159 امیدواروں کی فہرست بھی جاری کی ہے۔ اس میں اعلان کیا گیا ہے کہ اکھلیش یادو مین پوری کی کرہل سیٹ سے باضابطہ طور پر الیکشن لڑیں گے۔ جیل میں بند ایس پی لیڈر اور سابق کابینہ وزیر اعظم خان کو رام پور سیٹ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ جب کہ ان کے صاحبزادے عبداللہ اعظم سوار سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔ سہارنپور سیٹ سے آشو ملک کی امیدواری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کیرانہ سے ناہید حسن کو امیدوار بنایا گیا ہے، جس کو لے کر بی جے پی نے ایس پی پر سخت حملہ کیا تھا۔ سنجے لاٹھر کو ماٹھ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ سماج وادی پارٹی نے بھی بی جے پی سے بغاوت کرنے والے کئی لیڈروں کو ٹکٹ دیا ہے۔ نکود سیٹ سے دھرم سنگھ سینی کو امیدوار بنایا گیا ہے۔