ایشائی باشندے کو نشانہ بنانے پر سعودی شہری کی گرفتاری کا حکم

   

قاہرہ۔6مئی (سیاست ڈاٹ کام)سعودی استغاثہ نے ایک ایشیائی تارکین وطن کو مبینہ طور پر اسلام قبول کرنے کی ترغیب دینے کے الزام میں مقامی شہری کی گرفتاری کا حکم دیا ہے ۔ سعودی نیوز ایجنسی ایس پی اے نے استغاثہ کے سرکاری ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے ۔ایک ویڈیو آن لائن وائرل ہوئی ، جس میں بظاہر عربی زبان کا بہت کم علم رکھنے والے شخص کو ایک عربی زبان بولنے والے شخص نے اسلام قبول نہ کرنے اور روزہ نہ رکھنے کی وجہ سیتنقید کا نشانہ بنایا۔تنقید کرنا والا عربی شخص ویڈیو میں دیکھائی نہیں دے رہا ہے ۔ذرائع نیکہا کہ عوامی استغاثہ سے وابستہ ایک مانیٹرنگ سنٹر نے اس ویڈیو کی جانچ پڑتال کی جس میں بتایا گیا ہے کہ شہریوں کواسلام کی طرف دعوت دینے کے بہانے ایشیائی باشندے کے خلاف گستاخانہ الفاظ کا استعمال دکھایا گیا ہے۔ذرائع نے مزید کہا کہ عوامی استغاثہ شہریوں اور رہائشیوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے والی ہر چیز کی قریب سے پیروی کرتا ہے اور خاطی کے خلاف سخت کارروائی کرتا ہے۔

ایران کے بنک ملازمین کو قید کی سزا
تہران۔6مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایران کی جوڈیشل اتھارٹی کے ترجمان غلام حسین اسماعیلی نے کہا ہے کہ حکومتی عہدیداروں اور انٹیلی جنس حکام کے تعاون سے سرمایہ بنک کے سات ملازمین کوکرپشن، غبن اور قومی املاک کی لوٹ مار کے الزامات میں قید ،کوڑوں اور بھاری جرمانوں کی سزائیں دی گئی ہیں۔ تہران میں ایک پریس کانفرنس کے دوران مسٹر اسماعیلی نے کہا سرمایہ بنک کے بدعنوان عہدیداروں میں گورننگ باڈی کے دو ارکان جن میں بنک کا ڈائریکٹر محمد رضا خانی بھی شامل ہے کو سزائیں دی گئی ہیں۔