سڈنی۔ کرکٹ آسٹریلیا نے چہارشنبہ کوکہا کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی ایشز ٹسٹ سیریز پرتھ، مغربی آسٹریلیا میں شروع ہوگی۔ پہلا ٹسٹ 21 سے 25 نومبر تک پرتھ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹسٹ 4 سے 8 دسمبر تک برسبین میں کھیلا جائے گا جو ڈے نائٹ ٹسٹ ہوگا۔ ایڈیلیڈ اوول میں تیسرا ٹسٹ 17 سے 21 دسمبرکے درمیان کھیلا جائے گا۔ میلبورن میں باکسنگ ڈے کا روایتی ٹسٹ 26 دسمبر سے اور پانچواں ٹسٹ 4 سے 8 جنوری تک سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ ایشز فی الحال آسٹریلیا کے پاس ہے جس نے 2023 میں انگلینڈ میں ڈرا کیا تھا۔اس وقت ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ چل رہی ہے جس میں ہندوستان پہلے اور آسٹریلیا دوسرے مقام پر ہے جبکہ انگلینڈ اس وقت پاکستان کے دورہ پر بہتر مظاہرہ کرہی ہے لیکن آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز سیریز ہمیشہ ہی اہم ٹسٹ سیریز رہی ہے ۔