ایشوریہ رائے باہوبلی فیم کٹپا کے ساتھ رومانس کرتی نظر آئیں گی

   

فلم باہوبلی کے کٹپا تو آپ کو یاد ہی ہوں گے ساوتھ کے اسٹار ستیہ راج نے اس کردار کو پوری شدت سے نبھایا اور دنیا بھر میں مشہور ہوگئے۔ باہوبلی دابگننگ دیکھنے والا ہر آدمی یہی پوچھتا رہا ہے کہ آخر کٹپا نے باہوبلی کو کیوں مارا باہوبلی کے ساتھ ساتھ لوگ کٹپا کے بھی فائن ہو گئے تھے۔ کٹپا کا کردار نبھانے والے ستیہ راج کو لے کر ایک چونکانے والی خبر آرہی ہے۔ خبر یہ ہے کہ منی رتنم کی فلم ’’بینی سلوم‘‘ میں ستیہ راج کی شوٹنگ ہوگئی ہے۔ خبر یہ بھی ہے کہ اس فلم میں بطور لیڈ ایکٹریس ایشوریہ رائے بچن نظر آئیں گی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس فلم میں ایشوریہ رائے بچن اور ستیہ راج ساتھ دکھائی دیں گے۔ انہوں نے ایشوریہ کے شوہر کے کردار میں دیکھا جائے گا۔ اس سے قبل ستیہ راج کے کردار کے لئے ساوتھ ایکٹر موہن بابو کو اپروچ کیا گیا تھا۔ انہوں نے اس کے لئے ہاں بھی کردی تھی لیکن آخر کار اس فلم کے لئے ستیہ راج کو فائنل کیا گیا۔