ایشوری جوڑی کو گولڈ میڈل

   

نئی دہلی: اولمپیئن ایشوری پرتاپ سنگھ تومر اور سنجیتا داس نے مل کر 10 میٹر ایئر رائفل مکسڈ ٹیم ایونٹ میں ہندوستان کو گولڈ میڈلدلایا کیونکہ میزبان ٹیم نے یہاں ورلڈ یونیورسٹی شوٹنگ چمپئن شپ میں اپنا تیسرا ٹاپ پوڈیم ختم کرنے کے لئے بہترین مظاہرہ کیا۔ ا یشوری نے مردوں کی 10 میٹر ایئر رائفل میں پانچویں پوزیشن حاصل کرنے اور 50 میٹر رائفل 3 پوزیشنز میں سلور میڈل پر اکتفا کرنے کی مایوسی کے بعد بالآخر سنجیتا کے ساتھ مل کر جنوبی کوریا کی جوڑی کے مضبوط چیلنج پر قابو پانے کے بعدگولڈ میڈل کیلئے کم ہیوبین اور لی جونہوان کا 17-15 سے شکست دی ۔