ایشیاء کی پہلی لیڈی لوکو پائلٹ نے شولا پور ممبئی وندے بھارت ایکسپریس کی کمان سنبھالی

,

   

ٹرین اپنے صحیح وقت پر شولا پور سے روانہ ہوئے اور سی ایس ایم ٹی پر پانچ منٹ قبل پہنچ گئی۔
ممبئی۔ ایشیاء کی پہلی خاتون لوکو پائلٹ سوریکھا یادو نے سولار پور سے چھترا پتی شیواجی مہاراج ٹرمنس (سی ایس ایم ٹی) نئی وندے بھارت کی کمان سنبھالی ہے۔

آمد پر یادو کو سنٹرل ریلوے کے عالمی ہرٹیج ہیڈکوارٹرس سی ایس ایم ٹی کے پلیٹ فارم نمبر8پر ریل حکام نے تہنیت پیش کی۔

اپنی مختصر تقریر میں یادو نے وندے بھارت ٹرینوں میں شامل جدید ٹکنالوجی کے نئے دور کی پائلٹ کا اعزازدینے کے لئے سی آر کاشکریہ ادا کیا۔ٹرین اپنے صحیح وقت پر شولا پور سے روانہ ہوئے اور سی ایس ایم ٹی پر پانچ منٹ قبل پہنچ گئی۔

ٹرین کے عملے کے سیکھنے کے عمل میں سگنل کا مشاہدہ‘ نئے آلات پر ہاتھ‘ عملے کے دیگر اراکان کے ساتھ ہم آہنگی‘ ٹرین کے کامیاب چلانے کے تمام پیرامیٹرزکی پابندی شامل ہے۔

مہارشٹرا کے ستارا سے تعلق رکھنے والی سوریکھا یادو نے 1988میں ہندوستان کی پہلی خاتون ڈرائیور بن کر تاریخ رقم کی تھی۔

اپنے ان کامیابیوں پر انہیں ریاست‘ قومی اور عالمی سطح پر بے شمار اعزازت سے نوازا بھی گیاہے