ایشیاء کے متمول شخص مکیش امبانی کو 40 دن میں 10 بلین ڈالرس کا خسارہ

,

   

ممبئی 28 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ریلائنس انڈسٹریز کے ایم ڈی اور چیرمین مکیش امبانی ایشیاء میں سب سے امیر ترین شخص مانے جاتے ہیں۔ لیکن وہ صرف 40 دن کے اندر ہی 10 بلین امریکی ڈالر کے خسارہ سے دوچار ہوگئے۔ اِن کی کمپنی کے شیئرس مسلسل گررہے ہیں۔ امبانی کی اب جملہ دولت 51.4بلین امریکی ڈالر ہے۔ جبکہ ریلائنس کی مارکٹ قدر میں 22.2 بلین امریکی ڈالر سے 116.5 بلین ڈالرس تک گھٹ گئی ہے۔ اِس کے باوجود بھی ریلائنس ہندوستان کی سب سے بڑی کمپنی ہے۔