ایشیائی بینک کی افغانستان کیلئے 400 ملین ڈالر کی منظوری

   

کابل : ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے اس نے کمزور افغان عوام بالخصوص خواتین اور لڑکیوں کی فلاح و بہبود اور معاش کے تحفظ اور جاری انسانی بحران کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے 400 ملین ڈالر کی گرانٹ کی منظوری دی ہے۔ اقوام متحدہ کے ذریعہ فراہم کی جانے والی امداد، ہنگامی خوراک کی ضروریات کو پورا کرے گی، درمیانی مدت کے غذائی تحفظ کے لیے گھریلو خوراک کی پیداوار کو بڑھا دیگی۔ 100 ملین ڈالر کی گرانٹ ورلڈ فوڈ پروگرام کو 1.32 ملین سے زائد شدید غذائی عدم تحفظ کے شکار افراد کو خوراک کی اہم امداد فراہم کرنے کے قابل بنائے گی۔