ایشیانیٹ نیوز کے دفتر پر پولیس کا دھاوا

   

تھرواننتاپورم : کیرالا پولیس نے کوزی کوڈ میں واقع ایشیانیٹ نیوز کے دفتر پر دھاوا کیا۔ ایشیانیٹ نیوز کے صدرنشین راجیش کلرا نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے یہ دھاوے آزاد رکن اسمبلی پی وی انوار کی شکایت کی بنیاد پر کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پی آئی ایم کی جانب سے ایشیانیٹ نیوز کو چیف منسٹر پنارائی وجین حکومت کے دوسری مرتبہ اقتدار میں آنے کے بعد سے مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے کیونکہ نیوز چینل کی جانب سے حکومت کی ناکامیوں کو اجاگر کیا جارہا ہے۔