ایشیا میں ایک بلین سے زائد نشہ آور گولیاں ضبط، اقوام متحدہ

   

بنکاک : مشرقی اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں کیمیائی منشیات کی اسمگلنگ اور تجارت گزشتہ برس بھی زوروں پر رہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق پچھلے سال خطے کے مختلف ممالک میں حکام نے ایک بلین سے زائد نشہ آور گولیاں ضبط کر لیں۔تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک سے پیر 30مئی کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق اقوام متحدہ کے منشیات اور جرائم کی روک تھام کے دفتر (یو این او ڈی سی) نے اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ سال 2021ء کے دوران مشرقی اور جنوبی مشرقی ایشیائی ممالک میں پکڑی جانے والی کیمیائی منشیات کی مقدار میں واضح اضافے کے باوجود ان خطوں میں ایسے نشہ آور مادوں کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ اس کا سبب یہ تھا کہ ان خطوں میں نشے کے لیے استعمال ہونے والے کیمیائی مادوں کی پیداوار بھی عروج پر رہی۔