دبئی :ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے گروپ بی کے اہم میچ میں سری لنکا نے دلچسپ و سنسنی خیز مقابلہ میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر سوپر فور مرحلے میں جگہ بنالی ہے۔بنگلہ دیش کا 184 رنز کا ہدف سری لنکا نے آخری اوور میں پورا کیا۔کوشل مینڈس 60 رنز بناکر نمایاں رہے۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کے کپتان داسن شانکا نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ بنگلہ دیش نے 7 وکٹوں پر 183 رنز بنائے۔
عفیف حسین 39 رنز اسکور کئے۔اس کے علاوہ مہدی حسن نے 38، محموداللہ نے 27 اورشکیب الحسن نے 24 رنز کی اننگز کھیلی۔میچ کے اختتامی مراحل میں مصدق حسین کی برق رفتار اننگز کی بدولت بنگلہ دیش نے 183 رنز بنائے۔ مصدق حسین 9 گیندوں پر 24 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔سری لنکا کی جانب سے ہسارنگا اور کرونارتنے نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ جمعہ کو پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔