ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنمنٹ بھی ملتوی

   

کولمبو۔کورونا وائرس کے باعث ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنمنٹ بھی ملتوی کردیاگیا۔سری لنکن بورڈکے چیف ایگزیکٹو ایشلے ڈی سلوا نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں جون میں ایونٹ کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگلی انٹرنیشنل مصروفیات کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ ایشیا کپ کے مقابلے اب ورلڈکپ 2023کے بعد ہی ممکن ہوسکیں گے۔واضح رہے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی رواں سال جون میں سری لنکا میں مقرر تھا۔