ایشین گیمز کے ٹرائلز سے استثنیٰ کا کبھی مطالبہ نہیں کیا۔ ساکشی ملک

,

   

انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ ونیش او ربجرنگ کو ٹرائلزسے مستثنیٰ کرنے کا اقدام حکومت کی طر ف سے ”پہلوانوں کے اتحادکو توڑنے“ کی کوشش ہے۔
نئی دہلی۔اولمپیک میڈلسٹ ساکشی ملک نے کہاکہ ائی او اے اڈھاک پینل کی جانب سے ہم وطنوں ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا کی طرح ان کے کیس پر غور کرنے کی پیشکش کے باوجود انہوں نے بھی ایشین گیمزکے ٹرائلزسے کسی چھوٹ کامطالبہ نہیں کیاہے۔

انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ ونیش او ربجرنگ کو ٹرائلزسے مستثنیٰ کرنے کا اقدام حکومت کی طر ف سے ”پہلوانوں کے اتحادکو توڑنے“ کی کوشش ہے۔

ساکشی جو 62کے جی کے زمرہ میں ونیش (53کے جی) اور بجرنگ (65کے جی) کیساتھ ملکر مقابلہ کرتی ہیں‘جنسی ہراسانی کے الزامات پر پولیس کی جانب سے چارج شیٹ دائر کئے جانے کے بعد جمعرات کے روز ضمانت حاصل کرنے والے رسلنگ فیڈریشن آف انڈیا(ڈبلیو ایف ائی) کے سبکدوش سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف احتجاج میں پیش پیش رہی ہیں۔

بھوپیندر باجوا کی زیر قیادت ائی او اے کے اڈھاک پینل نے منگل کے روزبجرنگ پونیا اورونیش پھوگاٹ کو بغیر پروٹوکال کے چھوٹ دیکر ایک نئے تنازعہ کو ہوا دیدی ہے اس سے انڈر 20ورلڈ چیمپئن انتم پانگھال اور65کے جی کے گراپلر سوجیت کالکلال کو فیصلہ پلٹنے کے لئے دہلی ہائی کورٹ کادروازہ کھٹکھٹانے کا موقع فراہم کیاہے۔

فی الحال امریکہ میں تربیت حاصل کررہی ساکشی نے کہاکہ ”ہم تمام نے ایشین گیمز کی تیاری کے لئے حکومت سے زائد وقت کی درخواست کی تھی۔ اگست 10کے بعد ہمارے ٹرائلز کی ہم نے درخواست کی تھی اور حکومت نے ہمیں وقت بھی دیا ہے‘ جس کے بعد ہم یہاں پر تربیت کے لئے ائے ہیں۔

لیکن پچھلے 3-4دنوں میں یہ بات سامنے ائی ہے کہ دو وزن(زمروں) کے لئے براہ راست اندراجات بھیجی جارہی ہیں“۔

انہوں نے واضح کیاکہ وہ استثنیٰ کے خلاف ہیں اور اس وجہہ سے اس پیشکش کو ٹھکرادیا جہاں اولمپیک میڈلسٹ ہونے کی وجہہ سے ان کے نام پر غور کیاجاتا ہے۔