ایف بی آئی ایجنٹ چھاپے کے دوران میرے پاسپورٹ چرا کر لے گئے،ٹرمپ کا الزام

   

واشنگٹن : سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ’ایف بی آئی‘ پر الزام عائد کیا ہے کہ گذشتہ پیر کو ان کے گھر پر چھاپے کے دوران خفیہ ایجنٹ ان کے پاسپورٹ چرا کر لے گئے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹروتھ‘‘ پر ٹرمپ رقمطراز تھے: “ایف بی آئی نے مار۔اے۔لاگو پر جو چھاپہ مارا، اس میں انہوں نے دیگر چیزوں کے علاوہ میرے تین پاسپورٹ (جن میں سے ایک کی میعاد ختم ہو چکی ہے) چرا لیے۔ یہ ایک حملہ ہے۔ سیاسی حریف جس سطح پر پہلے نہیں دیکھا گیا ہمارا ملک تیسری دنیا کا ملک ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ محکمہ انصاف نے جمعہ کو اعلان کیا تھا کہ فلوریڈا میں ٹرمپ کے گھر کی تلاشی لینے والے ایف بی آئی کے اہلکاروں نے پیر کے روز خفیہ دستاویزات کے 11 سیٹ ضبط کر لیے ہیں۔ چھاپے کے وقت یہ بات منکشف ہوئی کہ ضبط کی جانے والی دستاویزات انتہائی خفیہ درجہ بندی میں آتی تھیں۔ استغاثہ کو اس بنا پر یقین ہو چلا ہے کہ ٹرمپ نے جاسوسی ایکٹ کی خلاف ورزی کی۔