ایلون مسک نے پرفیوم کا کاروبار بھی شروع کر دیا

   

نیویارک : دنیا کے امیر ترین لوگوں مین سے ایک شناخت رکھنے والے ایلون مسک نے اپنے نام میں خوشبو کے لفظ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک نئی پرفیوم لانچ کر دی ہے۔ یہ بات اس غیر معمولی دولتمند شخص نے منگل کے روز اپنے ٹویٹ کے ذریعے بتائی ہے۔الیون مسک نے کہا ہے ‘ میرے نام کا آخری حصہ خوشبو سے متعلق لیکن اس کے باوجود مجھے اس کاروبار میں آنے میں اتنا لمبا عرصہ لگ گیا۔’ اس متعارف کرائے گئے پرفیوں کا نام ایلون مسک نے برنٹ ہئیر رکھا ہے۔ لیکن اسے غیر خوشگوار خواہش کا جوہر قرار دیا ہے۔اس پرفیوم کی نسبت سے ایلون مسک نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ کو پرفیوم سیلزمین کے طور پر نئے انداز سے متعارف ہے۔ جبکہ پرفیمون کی قیمت 100 ڈالر مقرر کی ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا ہے کہ اب تک 1000 کی تعداد میں پرفیوم فروخت ہو چکے ہیں۔اس ارب پتی دولت مند نے ماہ ستمبر میں ایک ٹویٹ میں کہا تھا ‘ بورنگ کمپنی ایک پرفیوم متعارف کرائے گی۔ جو مردوں کو ہجوم میں کھڑے رہنے میں مدد دے گا۔