نیویارک : اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کی ڈونالڈ ٹرمپ پر حملہ کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کملاہیریس پر قاتلانہ حملہ نہ ہونے کی سوشل میڈیا پوسٹ سے امریکی سیکرٹ سروس بیان سامنے آگیا۔ امریکی سیکرٹ سروس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ ایلون مسک کی پوسٹ سے آگا ہ ہیں، حفاظتی انٹیلی جنس سے متعلق معاملات پر تبصرہ نہیں کرتے، تاہم سیکرٹ سروس تمام خطرات کی تحقیقات کرتی ہے۔ واضح رہے کہ ایلون مسک نے ڈونالڈ ٹرمپ پر حملہ کے بعد اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر حالیہ مہینوں میں 2 قاتلانہ حملہ ہوئے، لیکن صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کملاہیریس کو ایسے حملہ کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ ایلون مسک نے بعد میں اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کردی تھی اور اسے مذاق قرار دیا تھا۔ یاد رہے کہ امریکی صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کی گالف کلب سے واپسی کے وقت ان پر فائرنگ کی کوشش کی گئی تھی، واقعہ کو ایف بی آئی نے ٹرمپ کے قتل کی کوشش قرار دیا۔