ایلون مسک کا حماس کی دعوت پر دورۂ غزہ سے انکار

   

واشنگٹن: امریکی ارب پتی اور ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک نے حماس کی دعوت پر غزہ کا دورہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے اسے خطرناک جگہ قرار دیا ہے۔سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر ایک صارف کی پوسٹ کا جواب دیتے ہوئیاسپیس ایکس، ٹیسلا اور ایکس کے مالک ارب پتی امریکی نے کہا کہ غزہ خطرناک جگہ ہے، فی الحال وہاں نہیں جا سکتا۔دو روز قبل ہی دہشت گرد قابض ریاست اسرائیل کا دورہ کرکے اسے اپنی حمایت کا یقین دلانے والے ایلون مسک نے اپنے جوابی بیان میں دہرے معیار کا بھرپور اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت غزہ جانا خطرناک ہے۔ مجھے یقین ہے کہ طویل بنیادوں پر خوشحال غزہ ہی فریقین کے لیے بہتر ہوگا۔یاد رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما اور ترجمان اسامہ حمدان نے ایلون مسک کو غزہ کا دورہ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جس طرح اسرائیل گئے ہیں، ویسے ہی غزہ بھی آئیں اور اسرائیل کے ہاتھوں ہونے والی فلسطینیوں کی تباہی کو دیکھیں۔ایلون مسک اس سے قبل اسرائیل پہنچے تھے جہاں انہوں نے صہیونی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کے ساتھ مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور اسرائیل کو اپنی جانب سے مکمل حمایت کا یقین دلایا تھا۔ اسرائیلی ذرائع کے مطابق ایلون مسک نے اسرائیل کے ساتھ ایک معاہدہ بھی کیا۔