سان فرانسسکو، 12 جون (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے معافی مانگنے کے بعد ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کی دولت میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا۔ ان کی مجموعی دولت 191 ملین ڈالر سے بڑھ کر 411.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک کی مجموعی دولت میں اضافہ ان کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف سوشل میڈیا پوسٹس پر افسوس کا اظہار کرنے کے فوراً بعد ہوا۔ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ڈونلڈ ٹرمپ سے معافی مانگتے ہوئے لکھا کہ مجھے امریکی صدر کے بارے میں گزشتہ ہفتے کی اپنی کچھ پوسٹس پر افسوس ہے ، میں بہت آگے نکل گیا۔ٹیسلا کے سی ای او اور امریکی صدر کے درمیان تنازع اُس وقت شروع ہوا جب ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایت یافتہ بل پر تنقید کی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ میں امریکی صدر کو متنازع شخصیات سے جوڑنے اور ان کے مواخذے کا مطالبہ کیا۔
اسرائیل کی جنوبی لبنان کے بیت لیف قصبے پر بمباری
بیروت، 12 جون (یو این آئی) جنوبی لبنان کے بیت لیف قصبے پر اسرائیل کی جانب سے ڈرون حملہ کیا گیا ہے ، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق لبنان کا کہنا ہے کہ نومبر کے بعد سے اسرائیل جنگ بندی کی 3 ہزار سے زائد بار خلاف ورزیاں کرچکا ہے ۔اسرائیلی حملوں میں اب تک 200 سے زائد افراد جاں بحق، 500 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔