ایلون مسک کو پاکستان میں ٹیسلا کار سازی کیلئے وزیر کی دعوت

   

اسلام آباد 🙁 سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے سائینس و ٹکنالوجی کے وزیر فواد چودھری نے ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کومدعو کیا ہے کہ وہ پاکستان میں الیکٹرک کار بنائیں۔ انہوں نے ایک ٹوئیٹ میں ایلون مسک سے کہا کہ ان کی اگلی منزل پاکستان ہوسکتی ہے ۔ یہاں انہیں دس سال کیلئے صفر ٹیکس کی سہولت ‘ کسٹم سے پاک امپورٹ کی سہولت دی جائیگی جیسی کسی اور ملک نے ابھی تک نہیں دی ہے ۔ واضح رہے کہ یہ کہا گیا تھا کہ ٹیسلا کی جانب سے برلن میں ہر سال پانچ لاکھ گاڑیاں تیار کرنے کا منصوبہ ہے جس پر فواد چودھری نے انہیں پاکستان آنے کی دعوت دی ۔