ایلون مسک کے والد کو بیٹے کے قتل کا خدشہ

   

نیویارک : معروف امریکی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کو سیاسی شخصیات کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کے بعد والد ایرول مسک کو یہ خدشہ ہے کہ ان کے بیٹے کو قتل کیا جا سکتا ہے۔ایرول مسک نے امریکی جریدے نیو یارکر کے ایک حالیہ آرٹیکل پر سوال اْٹھایا ہے جس میں یوکرین، سوشل میڈیا اور الیکٹرک آٹوموبائل کے حوالے سے حکومتی انتخاب پر ٹیسلا کے سی ای او کے اثر و رسوخ کی بات کی گئی ہے۔اس آرٹیکل میں روس یوکرین تنازعے میں اسپیس ایکس کی اسٹار لنک سیٹلائٹس کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی یہ اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایلون مسک کے گزشتہ سال ٹوئٹر خریدنے کے بعد غیر ملکی ممالک کے ساتھ روابط دیکھنے کے لائق ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ ایلون مسک کے لیے حکومت کے زیرِ اہتمام ایسا کرنا ایک بڑی کامیابی ہے۔جب ایرول مسک سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں خدشہ ہے کہ ایسے حالات میں حکومت ایلون کو قتل بھی کر سکتی ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ’جی ہاں‘۔واضح رہے کہ روسی خلائی ایجنسی کے سابق سربراہ دیمتری روگوزین نے گزشتہ سال مئی میں یوکرین کو اسٹار لنک سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس کی فراہمی پر ایلون مسک کو غیر معمولی انداز میں دھمکی دی تھی۔