ایلو ویرا کو بہت سے طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ماسک ہو یا فیشل،مساج ہو یا کریم ہر طریقے سے ایلو ویرا کا استعمال حیرت انگیز فوائد دیتا ہے۔ایلو ویرا درج ذیل طریقوں سے ہمارے لئے میک اپ کو آسان بناتا ہے۔
لپ گلوز: ایلو ویرا سے نیچرل لپ گلوز کی تیاری کیلئے ایلو ویرا جیل لیں،جیل میں فوڈ کلر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور اپنے ہونٹوں پر لگائیں۔
ایلو ویرا اور بیس: اگر آپ کی جلد بہت خشک ہے جس کی وجہ سے چہرے پر بیس ٹھیک سیٹ نہیں ہوتا بیس میں تھوڑا سا ایلو ویرا جیل اور چند قطرے کسی بھی اچھے آئل کے ڈال لیں۔اب ان سب کو اچھی طرح مکس کرکے چہرے پر اپلائی کریں۔اس طرح آپ کے چہرے پر بیس بہت زیادہ دیر تک سیٹ رہے گا۔
میک اپ فکسر: میک اپ اپلائی کرنے کے بعد بہت سے مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ ان مسائل میں موسمی اثرات اور جلدی مسائل بھی ہوتے ہیں۔ان مسائل سے بچنے میں ایلو ویرا جیل بہت مددگار ہے۔ایلو ویرا جیل کو میک اپ فکسر کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ایلو ویرا جیل میں پانی اور ویچ ہیزل کو مکس کریں۔اس مکسچر کو سپرے بوتل میں ڈال لیں۔میک اپ کرنے کے بعد چہرے پر اپلائی کریں۔
میک اپ ریمور: ایلو ویرا جیل کو بطور میک اپ ریمور استعمال کرنے کے لئے اس میں پانی اور اولیو آئل ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔یہ ایک بہترین نیچرل میک اپ ریمور ہے۔ ایلو ویرا جیل میں کوکونٹ آئل ، گلیسرین اور شہد ملائیں۔ان تمام اشیاء کو اچھی طرح مکس کر لیں۔اور اس مکسچر کو بطور میک اپ ریمور استعمال کریں۔آج کل ایلوویرا کا استعمال ویسے بھی اتنا عام ہوگیا ہے کہ خواتین کے میک اپ کی مصنوعات میں ان کا استعمال ناگزیر ہوچکا ہے ۔ لہذا آپ تھوڑی سی کوشش کریں تو اپنے میک اپ اور میک اپ ریمور کی مصنوعات خود اپنے ہاتھوں سے تیار کرسکتی ہیں۔اکثر یہ دیکھنے میں آتا ہے کہ بعض خواتین Branded اشیاء کا استعمال نہیں کرتیں جیسے Loreal ، پیسے بچانے کے چکر میں وہ ایسی بازاری میک اپ سیٹ خرید لیتی ہیں جن سے اُن کی جلد کو نقصان پہنچتا ہے ۔