ایلگر پریشد کیس آنند کی تحویل میں توسیع

   

ممبئی ۔ /18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک خصوصی عدالت نے ایلگر پریشد اور ماؤسٹوں سے مبینہ روابط سے متعلق کیس میں گرفتار دلت اسکالر اور جہد کار آنند تیلتومڈے کی این آئی اے تحویل میں /25 اپریل تک توسیع کردی ہے ۔ انہوں نے /14 اپریل کو قومی تحقیقاتی ایجنسی کے روبرو خودسپردگی اختیار کی تھی جس کے بعد انہیں خصوصی عدالت کے روبرو پیش کیا گیا تھا ۔ آج عدالت نے اس کیس کی سماعت کرتے ہوئے این آئی اے کی عرضی پر تحویل بڑھادی۔