حیدرآباد ۔ یکم ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا ( ایل آئی سی ) جو کہ ایک سرفہرست مالی تنظیم ہے ۔ 14 ممالک میں اپنے نقش پا کے ساتھ 65 برس کی تکمیل کے بعد اپنے وجود کے 66 ویں برس میں داخل ہورہی ہے ۔ یکم ستمبر 2021 کو 66 ویں برس کے آغاز کے موقع پر ایل آئی سی قومیانہ کے مقصد کے تحت لائف انشورنس کے پیام کو تمام بیمہ کروانے کے قابل افراد تک واجبی قیمت کے ساتھ پہنچانے کے لیے پابند عہد ہے ۔ 1956 میں 5 کروڑ روپئے کے ابتدائی سرمایہ کے ساتھ شروعات کر کے تاحال 34,36,686 کروڑ کے مد سے لائف فنڈ کے ساتھ ایل آئی سی 38,04,610 کروڑ روپئے کے اثاثہ کی بنیاد رکھتی ہے ۔ اپنے مقصد کو بحال رکھنے اور بھروسہ کو برقرار رکھنے کے عزم کے ساتھ ایل آئی سی رواں دواں ہے ۔۔