ایل آر ایس قواعد میں ترامیم حکومت سے جی او جاری

   

حیدرآباد ۔ 21 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : ریاستی حکومت نے جمعرات کو ایک گورنمنٹ آرڈر ( جی او ) جاری کرتے ہوئے تلنگانہ ریگولرائزیشن آف ان اپرؤڈ اینڈ یلیگل لے آوٹ رولز 2020 میں ترمیم کی ہے ۔ نظر ثانی قواعد کے تحت ، اگست 2020 سے قبل اراضی فروخت کرنے والے لوگ جنہوں نے لے آوٹ ریگولرائزیشن اسکیم ( ایل آر ایس ) کے لیے درخواست نہیں دی تھی اب ریگولرائزیشن کے لیے اہل ہوں گے ۔ حکومت نے قبل ازیں چہارشنبہ کو غیر منظورہ لے آوٹس کو باقاعدہ بنانے کے لیے 25 فیصد کمی کا اعلان کیا تھا ۔ چنانچہ جمعرات کو ایک جی او جاری کیا گیا اور یہ کہا گیا کہ ان ترامیم کا اطلاق ان ہی اضلاع میں ہوگا جہاں ضابطہ اخلاق نافذ نہیں ہے ۔۔