جموں: فوج نے جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے نوشہرہ علاقے میں لائن آف کنٹرول پر جنگجوؤں کی طرف سے در اندازی کرنے کی ایک کوشش کو ناکام بنایا ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوج نے نوشہرہ کے لام علاقے میں لائن آف کنٹرول پر گذشتہ شب جنگجوؤں کی طرف سے دراندازی کرنے کی ایک کوشش کو ناکام بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ بعد ازاں علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا جو ہنوز جاری ہے ۔