ایل او سی پر فائرنگ، ایک نوجوان زخمی

   

Ferty9 Clinic

جموں، 17اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرل پر جمعہ کے روز ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان گولہ باری کے تبادلے کے نتیجے میں ایک شہری زخمی ہوا۔دفاعی ترجمان کے مطابق پونچھ کے قصبہ اور کرنی سیکٹروں نے میں ایل او سی پر جمعہ کے دن قریب گیارہ بجے پاکستانی فوج نے بلا اشتعال گولہ باری شروع کی۔انہوں نے کہا کہ گولہ باری کے نتیجے میں کرنی سیکٹر میں ایک 18 سالہ نوجوان زخمی ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہندوستانی فوج حملے کا بھر پور جواب دے رہی ہے۔