ایل آر یس کیلئے پی اجے کمار نے کے ٹی آر کو مبارکبادی

   

کھمم :محکمہ مال میں نئے قوانین کے تحت ریاستی حکومت ایل آر یس کو جی او 131کے تحت کل ریاستی اسیمبلی میں جو پیش کرنے والی ہے جس کیلئے کھمم ایم ایل اے و ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجے کمار، ستو پلّی ایم ایلاے سنڈرا وینکٹا ویریا نے ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر کو آج اسمبلی ہال میں ملاقات کرتے ہوئے مبارک بادی پیش کی۔ ایل آر یس کے تحت تمام اراضییات کو اس نئے قانون کے ذریعہ رجسٹریشن کرایا جائیگا۔ ایل آر یس کے تحت کھمم ضلع میں مختلف مقامات پر عوام میں شعور بیدار کرنے اور عوام کو واقف کرانے کیئے آن لائن سنٹرس قائم کیئے گئے۔