نئی دہلی: مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعہ کو لداخ کے دورے کے دوران منعقدہ ایک تقریب میں چھ ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیلے ہوئے 75 بی آر او بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا۔ ان میں 45 پل، 27 سڑکیں، دو ہیلی پیڈ اور ایک کاربن نیوٹرل رہائش گاہ شامل ہیں۔ ان میں سے 20 پروجیکٹ جموں و کشمیر ڈویژن میں بنائے گئے ہیں۔وہیں 18-18 لداخ اور اروناچل پردیش میں پانچ اتراکھنڈ میں اور 14 دیگر سرحدی ریاستیں سکم، ہماچل پردیش، پنجاب اور راجستھان میں ہیں۔ حکمت عملی کے لحاظ سے اہم پروجیکٹوں کو BRO نے ریکارڈ وقت میں کل 2180 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا ہے۔