ایل بی نگر میں قمار بازی کا اڈہ بے نقاب، 9 افراد گرفتار

   

حیدرآباد۔ ایل بی نگر پولیس نے قمار بازی کے ایک ٹھکانہ کو بے نقاب کرتے ہوئے 9 افراد کو گرفتار کرلیا۔ روڈ نمبر 12 ایل بی نگر شیوا گنگا کالونی میں واقع ایک مکان میں یہ دھاوا کیا اور 9 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 67 ہزار 167 روپئے نقد رقم ضبط کرلی۔ پولیس نے کارروائی کے دوران 50 سالہ بی وجئے بھاسکر ساکن حیات نگر، 55 سالہ ڈی یادگیری ساکن حیات نگر، 50 سالہ جی لکشمی نرسمہا ساکن حضور نگر، 52 سالہ کے سرینواس ساکن سعیدآباد، 43 سالہ بی سرینواس ساکن دلسکھ نگر، 64 سالہ مرلی دھرن ساکن سرور نگر،49 ساکلہ اے رویندر ریڈی ساکن سرور نگر، 51 سالہ بھکشا پتی ساکن سعیدآباد، 52 سالہ ٹی یوگانند ساکن چیتنیہ پوری کالونی کو گرفتار کرتے ہوئے انہیں عدالتی تحویل میں دے دیا۔