حیدرآباد5فروری(سیاست نیوز) شہرکے ایل بی نگر علاقہ میں چہارشنبہ کو ایک سیلار کی تعمیر کے دوران ملبہ گرنے کے المناک حادثہ میں تین مزدور ہلاک اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔ سائٹ پر تعمیراتی کام چل رہا تھا کہ اچانک دیوار گر گئی جس کی زد میں مزدور آگئے۔ مہلوکین کی شناخت 50 سالہ ویریا، 21 سالہ اس کا بیٹا رامو اور 20 سالہ اس کا بھانجہ واسو کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ تمام مزدوروں کا تعلق ضلع کھمم کے ملوپلی گاؤں سے بتایا گیا ہے۔ پولیس اور مقامی افراد نے بتایا کہ سیلار کی کھدائی میں تقریباً 10 مزدور مصروف تھے کہ اچانک یہ دیوار گر پری۔ اس حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ڈیزاسٹر رسپانس فورس کا عملہ مقام حادثہ پر پہنچ گئے اور ملبے سے مزدوروں کو باہر نکالا۔ زخمی شخص کی شناخت دشرتھ کے طورپر کی گئی ہے ، جسے علاج کے لیے ایک پرائیویٹ ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ بلڈرس نے 2 سیلارس اور G+4 عمارت کی اجازت حاصل کی ہے۔ پولیس کی جانب سے کسی بھی غفلت یا لاپرواہی سے متعلق زاویہ سے بھی تحقیقات کی جارہی ہے۔ ش