ایل پی جی آن لائن بکنگ 99 فیصد تک پہنچ گئی : حکومت

   

نئی دہلی، 20 اپریل (آئی اے این ایس) حکومت نے کہا ہے کہ موجودہ جنگی اور سیاسی صورتحال کے باعث ایل پی جی کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے، تاہم گھریلو صارفین کو ترجیح دی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں آن لائن ایل پی جی سلنڈر بکنگ صنعت کی سطح پر 99 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔پیٹرولیم وزارت کے مطابق، ڈیلیوری آتھنٹیکیشن کوڈ (ڈی اے سی) کے ذریعہ ہونے والی ترسیل تقریباً 92 فیصد تک بڑھ گئی ہے تاکہ کسی بھی قسم کی بے ضابطگی یا غلط استعمال کو روکا جا سکے۔ یہ کوڈ صارف کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر موصول ہوتا ہے۔وزارت نے بتایا کہ اتوارکے دن بھی متعدد ایل پی جی ڈسٹری بیوشن مراکز کھلے رہے تاکہ گھریلو صارفین کو بروقت سلنڈر فراہم کیے جا سکیں۔حکومت نے کمرشل ایل پی جی کی فراہمی بھی بڑھا کر بحران سے پہلے کی سطح کے تقریباً 70 فیصد تک پہنچا دی ہے، جس میں 10 فیصد اصلاحات سے منسلک الاٹمنٹ شامل ہے۔23 مارچ 2026 سے اب تک 18.45 لاکھ سے زائد 5 کلوگرام کے فری ٹریڈ ایل پی جی سلنڈر فروخت کیے جا چکے ہیں۔وزارت کے مطابق، آئی او سی ایل، ایچ پی سی ایل اور بی پی سی ایل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز پر مشتمل تین رکنی کمیٹی ریاستی حکام اور صنعتی اداروں کے ساتھ مل کر مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کمرشل ایل پی جی کی تقسیم کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ گزشتہ پانچ دنوں کے دوران اوسطاً 7000 میٹرک ٹن یومیہ کمرشل ایل پی جی فروخت کی گئی۔ آٹو ایل پی جی کی فروخت میں بھی تبدیلی دیکھی گئی ہے جہاں خانگی کمپنیوں سے صارفین کا رجحان سرکاری کمپنیوں کی جانب منتقل ہوگا ہے۔ بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کیلئے سرکاری آئیل مارکٹنگ کمپنیوں کی فروخت میں اضافہ ہوا۔ E/F