ایل پی جی کمرشیل سلنڈر کے داموں میں کمی

   

گھریلو سلنڈر کے داموں میں کوئی راحت نہیں
نئی دہلی: تہواروں کے موسم میں مہینے کے پہلے دن عوام کو اس وقت ذرا سی راحت حاصل ہوئی جب ایل پی جی سلنڈر کے داموں میں تخفیف کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق تجارتی ایل پی جی سلنڈر (ایل پی جی) کی قیمتوں میں ہفتہ کو 25.5 روپے فی سلنڈر کی کمی کی گئی ہے۔ انڈین آئل کی قیمتوں کے نوٹیفکیشن کے مطابق داموں میں تخفیف کا اطلاق ہفتہ یکم اکتوبر سے نافذ العمل ہے۔تجارتی استعمال کے لیے 19 کلو کے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت اب دہلی میں 1,885 روپے کے بجائے 1,859 روپے ہوگی۔ کولکتہ میں اس کی قیمت 1,995.50 روپے کے بجائے 1,959 روپے، ممبئی میں 1,844 روپے کے بجائے 1,811.50 روپے اور چنئی میں 2,045 روپے کے بجائے 2,009.50 روپے ہوگی۔ یکم ستمبر 2022 کو بھی قیمتیں کم کی گئیں تھیں۔ اس سے قبل 19 کلوگرام سلنڈر کی قیمت میں 6 جولائی کو ترمیم کی گئی تھی۔ تاہم گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمتیں مستحکم رہیں۔خیال رہے کہ ملک میں جون سے کمرشیل سلنڈر کے داموں میں مسلسل تخفیف کی جا رہی ہے۔ جولائی میں ایسا دو مرتبہ کیا گیا تھا۔