ایمانوئل میکرون 25 جنوری کو جے پور کا دورہ کریں گے

   

جے پور: فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون 25 جنوری کو جے پور آئیں گے ۔ وزیراعلیٰ بھجن لال شرما نے چیف منسٹر کے دفتر میں میکرون کے مجوزہ دورہ کے پیش نظر تیاریوں کے لئے جمعہ کو یہاں ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی۔ شرما نے کہا کہ فرانسیسی صدر کے استقبال کی تمام تیاریاں بروقت مکمل کی جانی چاہئیں۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ میکرون کی رہائش، سیکورٹی، نقل و حمل، کیٹرنگ، سیاحت سمیت تمام ضروریات کا خاص خیال رکھیں۔ شرما نے کہا کہ میکرون کے جے پور ہوائی اڈہ سے لے کر، رہائش گاہ، سیاحتی مقامات سمیت تمام وی آئی پی راستوں پر ضروری تیاریاں مکمل کی جائیں اور مختلف مقامات پر راجستھان کے فن و ثقافت سے متعلق ہورڈنگز بھی لگائے جائیں۔