اسٹاک ہوم۔ فرانسیسی فٹ بال اسٹارکائلان ایمباپے کے نمائندوں نے سویڈن کے میڈیا میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کو ‘جھوٹا اور غیر ذمہ دارانہ’ قرار دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عصمت دری کے مقدمے میں ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ذرائع کا حوالہ دیئے بغیرکئی سویڈش میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ریال میڈرڈ کے اسٹار اسٹرائیکر ایمباپے کے خلاف عصمت دری کا مقدمہ زیر تفتیش ہے۔ رپورٹ کے بعد سویڈش استغاثہ نے ایک چھوٹا سا بیان جاری کیا کہ پولیس کو عصمت دری کی شکایت آئی ہے لیکن کسی کا نام نہیں لیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 10 اکتوبر 2024 کو اسٹاک ہوم کے ایک ہوٹل میں پیش آیا۔فٹبالر کی میڈیا ٹیم نے کہا یہ الزامات بالکل جھوٹے اور غیر ذمہ دارانہ ہیںاس لئے ٹیم اسے مسترد کرتی ہے ۔